Zevox Solutions

Zevox Solutions

Loading amazing things...

0%

کریانہ، جنرل اسٹور، ہول سیل اور ہر قسم کی دکان کے لیے

دکان کا سارا حساب — سیل، ادھار اور اسٹاک — ایک جگہ

Zevox POS سیل، ادھار کھاتہ، خریداری، اسٹاک اور کیش بک کو ایک ساتھ رکھتا ہے — کریانہ یا جنرل اسٹور ہو، ہول سیلر یا ڈسٹری بیوٹر، ہارڈ ویئر، کاسمیٹکس یا موبائل ایکسیسریز کی دکان۔ کمپیوٹر پر بھی اور اینڈرائیڈ فون پر بھی، اردو، انگریزی یا رومن اردو میں۔

  • 14 دن کا مفت ٹرائل
  • کارڈ کی ضرورت نہیں
  • اردو، انگلش اور رومن اردو
ڈیش بورڈ: آج کی سیل، ہاتھ میں کیش، گاہکوں کا ادھار اور پچھلے 14 دن۔
Android فون پر Zevox POS۔

ہر قسم کی دکان کے لیے

آپ کا مال، آپ کے یونٹ، آپ کے ریٹ — آپ جو بھی بیچتے ہیں۔

  • کریانہ اور جنرل اسٹور
  • ہول سیل اور ڈسٹری بیوٹر
  • ہارڈ ویئر، پینٹ اور سینیٹری
  • کاسمیٹکس اور جنرل آئٹمز
  • موبائل فون اور ایکسیسریز
  • اسٹیشنری اور کتابیں
  • کپڑا اور گارمنٹس
  • مشروبات، پانی اور دودھ

کاؤنٹر کی ہر ضرورت

یہاں کی دکانوں کے اصل طریقے کے مطابق: ادھار، ہر یونٹ (پیس، کلو، درجن، کارٹن)، خاص ریٹ اور تیز بل۔

بلنگ

سیل: نقد، ادھار یا کچھ نقد

پچھلے ریٹ اور ریٹ کے اشارے کے ساتھ تیز بل۔ گاہک کچھ رقم ابھی دے تو باقی خود بخود اس کے کھاتے میں چلی جاتی ہے۔

  • نام سے تلاش کریں یا بارکوڈ اسکین کریں؛ صحیح ریٹ خود آ جاتا ہے۔
  • ایک ہی بل پر کیش، ادھار یا کچھ ادائیگی۔
  • تھرمل یا A4 پرنٹر پر پرنٹ کریں، یا بل واٹس ایپ پر بھیجیں۔
نئی سیل: گاہک، آئٹم اور ریٹ، کیش یا ادھار۔

کھاتہ

ادھار کھاتہ

ہر گاہک اور سپلائر کا چلتا کھاتہ۔ واٹس ایپ پر یاد دہانی یا PDF اسٹیٹمنٹ بھیجیں۔

  • ہر گاہک اور سپلائر کا چلتا کھاتہ۔
  • دیکھیں کس نے کتنا دینا ہے اور کب سے۔
  • واٹس ایپ پر یاد دہانی یا پورا اسٹیٹمنٹ بھیجیں۔
گاہک کا کھاتہ: ہر بل اور ادائیگی، بیلنس کے ساتھ۔

اسٹاک

ہر یونٹ میں اسٹاک

پیس، کلو، درجن یا کارٹن میں بیچیں — ہر یونٹ میں اسٹاک درست رہتا ہے۔ کم اسٹاک کی اطلاع، اور وجہ کے ساتھ کمی بیشی (ٹوٹ پھوٹ، ایکسپائری، نقصان)۔

  • ہر سیل پر اسٹاک کم اور ہر خریداری پر زیادہ ہوتا ہے۔
  • پیس، کلو، درجن یا کارٹن: ہر یونٹ میں گنتی صحیح رہتی ہے۔
  • مال ختم ہونے سے پہلے کم اسٹاک اور ایکسپائری کی اطلاع۔
آئٹم، ہر یونٹ میں اسٹاک، ریٹ اور کم اسٹاک کے نشان۔

اور وہ سب کچھ جو دکان کو چاہیے

  • خریداری اور سپلائرز کی ادائیگی

    کرایہ اور ڈسکاؤنٹ کے ساتھ خریداری درج کریں اور دیکھیں کس کو کتنا دینا ہے۔ خریداری اور منافع کی اسکرینیں PIN سے بند ہو سکتی ہیں۔

  • گاہک کے حساب سے ریٹ

    ہول سیل اور ریٹیل ریٹ، اور خاص گاہکوں کے لیے خاص ریٹ۔ صحیح ریٹ خود آ جاتا ہے — پھر بھی آپ بدل سکتے ہیں۔

  • چیک

    ملنے والے اور دیے گئے چیک ان کی تاریخ کے ساتھ رکھیں، اور تاریخ آنے پر یاد دہانی پائیں۔

  • کیش بک اور دن بند

    نقد اور بینک بیلنس، خرچے، ٹرانسفر اور روزانہ کلوزنگ۔ بند دن لاک ہو جاتے ہیں۔

  • رپورٹس

    دن، آئٹم، گاہک اور سیلزمین کے حساب سے سیل، منافع، ادھار کی مدت، واجب الادا، اور ٹوٹ پھوٹ و نقصان۔

  • عملے کے رول اور اجازتیں

    ہر سیلزمین کو صرف وہی دیں جو اسے چاہیے۔ نئے ڈیوائس کے لیے مالک کی منظوری ضروری ہے اور تبدیلیاں ریکارڈ ہوتی ہیں۔

  • پرنٹ اور واٹس ایپ PDF

    58 / 80 ملی میٹر تھرمل یا A4 کاغذ پر بل، اردو، انگریزی یا دونوں میں۔ بل یا کھاتہ PDF میں بھیجیں۔

  • اینڈرائیڈ ایپ جو انٹرنیٹ کے بغیر چلتی ہے

    انٹرنیٹ کے بغیر سیل کریں، کھاتہ دیکھیں اور وصولی لیں۔ انٹرنیٹ واپس آنے پر سب کچھ خود سنک ہو جاتا ہے۔

  • واپسی والی بوتلیں اور کریٹ (اختیاری)

    مشروبات، پانی اور دودھ سپلائی کرنے والوں کے لیے: اسے آن کریں اور ہر گاہک کے پاس خالی بوتلوں اور کریٹوں کا حساب رکھیں۔ جن دکانوں کو ضرورت نہیں، انہیں یہ نظر بھی نہیں آتا۔

کاؤنٹر کے کمپیوٹر پر، براؤزر میں اور آپ کی جیب میں

ایک ہی اکاؤنٹ اور دکان کا وہی ڈیٹا ہر جگہ۔

Windows ایپ

کاؤنٹر کے لیے: بل سیدھا تھرمل پرنٹر پر، کیش دراز کھولتی ہے اور انٹرنیٹ کے بغیر بھی بیچتی رہتی ہے۔

Android ایپ

بل، کھاتہ اور اسٹاک فون پر، انٹرنیٹ کے بغیر بھی۔

براؤزر میں

کچھ انسٹال نہیں کرنا۔ کسی بھی کمپیوٹر کے Chrome میں کھولیں۔

Windows پر انسٹال کرنے کا طریقہڈاؤن لوڈ ہوئی فائل کھولیں۔ اگر Windows "Windows protected your PC" دکھائے تو More info اور پھر Run anyway دبائیں۔ ایپ خود انسٹال ہو جاتی ہے اور ڈیسک ٹاپ پر Zevox POS کا آئیکن آ جاتا ہے۔

Android پر انسٹال کرنے کا طریقہڈاؤن لوڈ ہوئی فائل کھولیں۔ فون پوچھے تو اپنے براؤزر کو ایپ انسٹال کرنے کی اجازت دیں، پھر Install دبائیں۔

Android فون پر Zevox POS۔
Android فون پر Zevox POS۔

آپ کا حساب درست رکھنے کے لیے بنایا گیا

  • اردو، انگریزی، رومن اردو

    پوری ایپ تینوں زبانوں میں، اردو دائیں سے بائیں۔ ہر شخص اپنی زبان خود چنتا ہے۔

  • کچھ غائب نہیں ہوتا

    بل اور ادائیگیاں کینسل ہوتی ہیں، کبھی ڈیلیٹ نہیں، اور اہم تبدیلیاں آڈٹ لاگ میں محفوظ رہتی ہیں۔

  • آپ کا ڈیٹا آپ کا ہے

    آئٹمز، گاہک، بل، ادائیگیاں اور کھاتہ جب چاہیں CSV (ایکسل میں کھلتی ہے) میں ڈاؤن لوڈ کریں۔

یہ کیسے کام کرتا ہے

  1. 1

    مفت ٹرائل شروع کریں

    ایک منٹ میں اپنی ای میل سے سائن اپ کریں۔ یا واٹس ایپ پر میسج کریں، ہم آپ کی دکان سیٹ کر دیں گے۔

  2. 2

    آئٹمز اور گاہک شامل کریں

    خود لکھیں یا ایکسل / CSV فائل سے یونٹ اور ریٹ کے ساتھ امپورٹ کریں۔

  3. 3

    سیل شروع کریں

    کمپیوٹر یا اینڈرائیڈ فون پر بل بنائیں۔ کھاتہ، اسٹاک اور کیش بک خود اپ ڈیٹ ہوتے ہیں۔

آسان قیمتیں

ماہانہ یا سالانہ ادائیگی — جیز کیش، ایزی پیسہ یا بینک ٹرانسفر سے۔

  • Basic

    Rs 1,500/ مہینہ

    یا Rs 15,000 / سال

    • 1 یوزر
    • 2 ڈیوائس
    • 1 لوکیشن
    • آرڈر بکنگ (سیل آرڈر)
    • ایک سے زیادہ لوکیشن اور اسٹاک ٹرانسفر
    • بل پر “Zevox POS” کی لائن نہیں
    مفت ٹرائل شروع کریں
  • سب سے مقبول

    Pro

    Rs 3,000/ مہینہ

    یا Rs 30,000 / سال

    • 5 یوزر
    • 6 ڈیوائس
    • 2 لوکیشنز
    • آرڈر بکنگ (سیل آرڈر)
    • ایک سے زیادہ لوکیشن اور اسٹاک ٹرانسفر
    • بل پر “Zevox POS” کی لائن نہیں
    مفت ٹرائل شروع کریں
  • Business

    Rs 6,000/ مہینہ

    یا Rs 60,000 / سال

    • 20 یوزر
    • 25 ڈیوائس
    • 5 لوکیشنز
    • آرڈر بکنگ (سیل آرڈر)
    • ایک سے زیادہ لوکیشن اور اسٹاک ٹرانسفر
    • بل پر “Zevox POS” کی لائن نہیں
    مفت ٹرائل شروع کریں

ہر پلان 14 دن کے مفت ٹرائل سے شروع ہوتا ہے۔ ہر پلان میں سیل، کھاتہ، خریداری، اسٹاک، رپورٹس، پرنٹ، اینڈرائیڈ ایپ اور ڈیٹا ایکسپورٹ شامل ہے۔

دکاندار یہ پوچھتے ہیں

کیا یہ انٹرنیٹ کے بغیر چلتا ہے؟

اینڈرائیڈ ایپ چلتی ہے: آپ انٹرنیٹ کے بغیر سیل کر سکتے ہیں، کھاتہ دیکھ سکتے ہیں اور وصولی درج کر سکتے ہیں، اور انٹرنیٹ آنے پر یہ سنک ہو جاتا ہے۔ فون کو ہر چند دن میں کم از کم ایک بار آن لائن آنا چاہیے۔ کمپیوٹر پر ویب ایپ کے لیے انٹرنیٹ ضروری ہے۔

کیا میرا ڈیٹا محفوظ ہے؟

ہر دکان کا ڈیٹا باقی سب دکانوں سے الگ رکھا جاتا ہے۔ بل اور ادائیگیاں کبھی ڈیلیٹ نہیں ہوتیں — کینسل ہوتی ہیں، اور ریکارڈ رہتا ہے کہ کس نے کیا۔ حساس اسکرینیں PIN سے بند ہو سکتی ہیں، اور فون ایپ اپنا ڈیٹا انکرپٹ رکھتی ہے اور فنگر پرنٹ سے لاک ہو سکتی ہے۔

کیا میں اپنا ڈیٹا نکال سکتا ہوں؟

جی ہاں۔ مالک کسی بھی وقت آئٹمز، بیلنس کے ساتھ گاہک اور سپلائر، بل، ادائیگیاں اور کھاتہ CSV فائلوں (ایکسل میں کھلتی ہیں) میں ڈاؤن لوڈ کر سکتا ہے — اکاؤنٹ رکا ہوا ہو تب بھی۔

کیا یہ اردو میں ہے؟

جی ہاں۔ پوری ایپ اردو (دائیں سے بائیں)، انگریزی اور رومن اردو میں ہے، اور ہر شخص اپنی زبان خود چنتا ہے۔ بل اردو، انگریزی یا دونوں میں پرنٹ ہو سکتے ہیں۔

کون سے پرنٹر چلتے ہیں؟

کمپیوٹر سے: براؤزر کے ذریعے 58 یا 80 ملی میٹر تھرمل پرنٹر اور عام A4 پرنٹر۔ اینڈرائیڈ فون سے: RawBT جیسی پرنٹ سروس ایپ کے ذریعے بلوٹوتھ پرنٹر۔ آپ بل PDF بنا کر واٹس ایپ پر بھی بھیج سکتے ہیں۔

ادائیگی کیسے کروں؟

ماہانہ یا سالانہ، جیز کیش، ایزی پیسہ یا بینک ٹرانسفر سے۔ ایپ سے ٹرانزیکشن آئی ڈی بھیجیں اور ہم آپ کا پلان چالو کر دیتے ہیں۔

آج ہی اپنی دکان کا حساب ایک جگہ لے آئیں

ابھی مفت ٹرائل شروع کریں۔ مدد چاہیے تو ہماری ٹیم آپ کے ساتھ آئٹم اور کھاتے ڈال دے گی۔